Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے اقدامات تیز

شائع 16 مئ 2020 03:19pm

امریکا نے سال کے آخر تک ویکسین کی دستیابی کیلیے آپریشن وارپ اسپیڈ کا اعلان کردیا۔

صدر ٹرمپ نےکہا ویکسین کی بلامعاوضہ دستیابی  پر بھی غورکر رہے ہیں۔لیکن ویکسین آئے یا نہ آئےاب امریکا کوجلد کھول دیا جائے گا۔

 کورونا ویکسین کی جلد تیاری کےلیےامریکا نے اقدامات شروع کردیئے ۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے 'آپریشن وارپ اسپیڈ‘ شروع کرنےکا اعلان کردیا۔  امریکی صدرنےکہا کہ آپریشن کا مقصد ویکسین پرکام  ،اس کی تیاری اورمصدقہ ویکسین کے طورپراسکی فروخت کو جلد سےجلد ممکن بناناہے،دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ویکسین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ممکنہ طور پر ویکسین کی بلامعاوضہ  دستیابی پرغور کررہے ہیں۔لیکن ویکسین آئے یا نہ آئے   اب امریکا جلد کھول دیا جائے گا۔

 ادھرامریکی صدرکی مخالفت کے باوجود ایوان نمائندگان  میں تین ٹریلین ڈالر مالیت کا ریلیف پیکج منظورکرلیا گیا۔

 نیویارک اوراوہائیو سمیت مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن  میں نرمی کے بعد کاروبارزندگی بحال ہونا شروع ہوگئے۔

 ادھرریاست فلوریڈاکےکئی مریضوں نےجنوری سےکورونا  کیسزکی موجودگی کا انکشاف کرڈآلا اور کہا کہ یکم  جنوری  کو متعدد افراد میں علامات ظاہرہوئیں لیکن  یکم مارچ کو  کو پہلے دوکیسز کااعلان کیاگیا۔